Home / سیرت خاتون جنت / حضرتِ فاطمہ زہرا کے ساتھ حضور علیہ السلام کا حسن معاملہ

حضرتِ فاطمہ زہرا کے ساتھ حضور علیہ السلام کا حسن معاملہ

حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم یہاں تشریف فرما تھے کہ خادمہ نے جناب عالی او سیدہ عالم رضی اللہ تعالی عنہا کے آنے کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” کھڑے ہو کر میرے اہل بیت کا استقبال کرو۔ جب علی اور فاطمہ اپنے دونوں شہزادوں حسن اور حسین کے ساتھ آ چکے تو اپ نے دونوں بچوں کو گود میں لے لیا۔ اور ایک ہاتھ سے حضرت علی اور دوسرے ہاتھ سے فاطمہ کو پکڑ کر چوما!

حسنین کریمین کا اکرام

حضرت زینب بنت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت فاطمہ حسنین کریمین کے ساتھ رسول پاک کی بارگاہ میں حاضر ہوئیں۔ آپ نے حضرت حسن کو اپنے ایک پہلو میں جناب حسین کو دوسرے پہلو میں سیدہ عالم کو دامن شفقت میں بٹھا کر فرمایا۔

رحمة الله وبركاته عليكم اهل بيت انه حميد مجيد

(ترجمہ) اے میرے اہل بیت¹ تم پر اللہ جوکہ حمید اور مجید ہے کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں!

١ مفسرین کرام کے یہاں اس بات میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ اہل بیت میں کون کون شامل ہیں اس سلسلے میں چند مشہور آراء کا ذکر یہاں کیا جاتا ہے!!

٢ اہل بیت سے مراد آپ کی ازواج مطہرات ہے یہ قول سعید بن جبیر کے حوالے سے ابن عباس کی طرف منسوب ہے۔ عکرمہ ابن سائب اور مقاتل بھی اسی مذہب پر ہیں!!

٣   مفسرین کی ایک جماعت کے مطابق یہ آیت مبارکہ انما يريد الله ليذهب عنكم الرجس اهل البيت ويطهركم تطهيرا ازواج مطہرات حضرت علی حضرت فاطمہ اور حسنین کریمین سب کو شامل ہے!!

 

اولاد فاطمہ کا مقام و مرتبہ

حضرت فاطمہ کہتی ہیں کہ جناب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ تمام بنی آدم اپنے عصبتہ کی طرف منسوب ہوتے ہیں سوائے اولاد فاطمہ کے پس میں ان کا ولی اور اس کا عصبہ ہوں!

محبان اہل بیت

حضرت علی روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ میں فاطمہ اور علی اور وہ شخص جو ہم سے محبت رکھتا ہوگا قیامت کے دن اکھٹے ہوں گے ہم اکٹھے کھائیں گے اور اکھٹے پئںگے یہاں تک کہ لوگوں کو الگ الگ کر دیا جائے گا۔ لوگوں میں سے ایک اور شخص کے پاس آئے گا اور کہے گا کہ تیرے اعمال کی عرض و حساب کا کیا بنا؟تو وہ جواب دے گا کہ جس طرح آسانی والوں کے ساتھ کیا گیا میں اسی وقت جنت میں داخل ہوگیا تھا!

اپنی ذات کے بارے میں جواب دہی

حضرت حذیفہ سے مروی ہے کہ ہادی عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ اے فاطمہ جگر گوشہ رسول اللہ کے لیے نیک اعمال کر قیامت کے دن اللہ کے بارگاہ میں تیری کسی معاملے کا ذمہ دار نہیں ہوؤںگا!

Check Also

مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرتِ فاطمہ کی سب سے زیادہ مشابہت

مصطفیٰ کریم کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت حضرت عائشہ سے منقول ہے کہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے