Home / مضامین / جان دے کر لوگوں کو فتنے سے بچایا

جان دے کر لوگوں کو فتنے سے بچایا

حضرتِ سَیِّدُنا وَہْب بن مُنَبِّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے منقول ہے کہ

ایک کافر و ظالم بادشاہ لوگوں کو خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبو ر کرتا، جو انکارکرتا اسے سخت سزائیں دے کر ہلاک کر وا دیتا تھا ۔
ایک مرتبہ اس زمانے کے سب سے بڑے عبادت گزار کو اِسی مقصد کے لئے بادشاہ کے پاس لایا گیا توایک عقیدت مند سپاہی نے کہا
حضور! آپ مجھے ایک بکری کا بچہ ذبح کرکے دے دیں ، جب بادشاہ خنزیر کا گوشت رکھنے کا کہے گا تو بکری کا گوشت آپ کے سامنے لے آؤں گا، بادشاہ یہ سمجھے گا کہ آپ نے اس کی خواہش کے مطابق خنزیر کا گوشت کھا لیا ہے، اس طرح آپ ہلاک ہونے سے بچ جائیں گے ۔چنانچہ، اس عابد نے بکری کا بچہ ذبح کرکے سپاہی کو دے دیا۔ جب اسے بادشاہ کے سامنے لایا گیا اوربادشاہ نے خنزیر کا گوشت لانے کاحکم دیا تو منصوبے کے مطابق وہ سپاہی بکری کا گوشت لے کرآیا۔ بادشاہ نے کہا میرے سامنے یہ خنزیر کا گوشت کھا عابدنے کہا میں ہرگز نہیں کھاؤں گا۔ یہ سن کرسپاہی نے اشارے سے بتایا یہ بکری کا گوشت ہے آپ بلاجھجک کھالیں لیکن عابد نے گوشت کھانے سے صاف انکار کردیا۔ چنانچہ، ظالم بادشاہ نے اسے قتل کرنے کا حکم دے دیا۔ جب اسے قتل کے لئے لے جانے لگے تو سپاہی نے پوچھا آپ نے گوشت کیوں نہیں کھایا، بخدا! یہ بکری کا گوشت تھا، کیا آپ کو مجھ پر اعتماد نہ تھا ؟عابد نے کہا ایسی بات نہیں بلکہ مجھے اس بات سے ڈر تھا کہ لوگ میری وجہ سے فتنے میں مبتلا ہوجائیں گے، کیونکہ جب بھی کسی کو خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبور کیا جائے گا تووہ کہے گاکہ فلاں نے بھی تو حرام گوشت کھالیا تھا، لہٰذا ہم بھی کھالیتے ہیں۔ اس طرح لوگ میری وجہ سے بہت بڑے فتنے میں پڑ جائیں اور میں لوگوں کے لئے فتنہ ہرگز نہیں بننا چاہتا۔ یہ کہہ کر وہ عظیم عابد خاموش ہوگیااور اس کا سر تن سے جدا کردیا گیا۔

(عیون الحکایات، ص:400)

Check Also

Betiyan ma ka aks hoti hain y warda

بیٹیاں ماں کا عکس ہوتی ہیں

ہماری اور تمام مومنین کی ماں ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے