تین مرتبہ سورة الإخلاص پڑھنے سے مکمل قرآنِ کریم پڑھنے جتنا ثواب
سيدنا أبو هريرة رضي الله عنه بیان کرتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا : ’’قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‘‘ (اجر و ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(سنن الترمذي : ٢٨٩٩، صحيح)
امام ابن تيمية رحمه الله فرماتے ہیں : اگر انسان ’’قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‘‘ پڑھے تو اسے ثلث قرآن کا اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے لیکن اس سے یہ ضروری نہیں کہ یہ اجر و ثواب اسی جنس سے ہو جو کہ باقی قرآن پڑھنے سے حاصل ہوتا ہے، بلکہ ہو سکتا ہے کہ وہ امر و نہی اور قصص سے وہ ثواب حاصل کرنے کا محتاج ہو تو ’’قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‘‘ اس کی جگہ اور یہ اس کی جگہ نہیں لے سکتا۔ تو وہ معارف جو کہ مکمل قرآن پڑھنے سے حاصل ہوتے ہیں وہ صرف اس سورت کو پڑھنے سے حاصل نہیں ہوں گے، تو ثواب کی اس نوعیت کے اعتبار سے مکمل قرآنِ کریم پڑھنے والا ’’قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‘‘ کو تین مرتبہ پڑھنے والے سے افضل ہے، اگرچہ ’’قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‘‘ تین مرتبہ پڑھنے والے کو بھی اس قدر ہی ثواب حاصل ہوگا۔
(مجموع الفتاوى : ١٣٧/١٧-١٣٩)
اللہ پاک ہمیں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال اور تلاوت قرآن کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین