Home / مقدس خواتین / سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شاخ ہیں

سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شاخ ہیں

مسور بن مخرمہ سے روایت ہے کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو اپنی شاخ قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں بلاشبہ فاطمہ میرے لیے شاخ کی طرح ہے جو اسے آرام دیتا ہے وہ مجھے آرام دیتا ہے اور جو اسے تنگ کرتا ہے وہ مجھے تنگ کرتا ہے!

       (الطبرانی المستدرک ١:١٥٤)

فاطمۃ الزہرا کی تکلیف نبی پاک کی تکلیف ہے

حضرت ابو حنظلہ سے مرسلاً مروی ہے کہ حضور نے ارشاد فرمایا کہ یقیناً فاطمہ میرا ٹکڑا ہے یعنی میرے جگر کا گوشہ ہے پس جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی!

                 (المستدرک١:١٥٩)

حضرت عبداللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ حضور نے فرمایا کہ بے شک فاطمہ میرا ٹکڑا ہے جس نے اسے ایذاء دی اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے اس پر شدّت کی اس نے مجھ پر شدّت کی!

         نمونئہ عفت کاملہ

حضرت ابن مسعود سے مروی ہے کہ نبی پاک نے ارشاد فرمایا بے شک فاطمہ نسوانی پاکیزگی کے اعلی درجہ پر ھے اللہ رب العزت آپ کی اس پاکیزگی کی بدولت آپ کو اور آپ کی اولاد کو جنت میں داخل فرمائے گا

Check Also

مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرتِ فاطمہ کی سب سے زیادہ مشابہت

مصطفیٰ کریم کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت حضرت عائشہ سے منقول ہے کہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے