مرحبا صد مرحبا جشنِ ربیع النور ہے
ہر طرف دیکھو ذرا جشنِ ربیع النور ہے
ہر گلی کوچہ سجایا ہے مرے احباب نے
نور ہے چھایا ہوا جشنِ ربیع النور ہے
آسماں پر بھی ہے آقا کی ولادت کی خوشی
مرحبا پھر آگیا جشنِ ربیع النور ہے
ظلمتیں چھنٹنے لگیں اور نور پھیلا چار سو
آ گیے ہیں مصطفیٰ جشنِ ربیع النور ہے
آمنہ کے گھر ہوئی آمد مرے سرکار کی
رحمتوں سے گھر بھرا جشنِ ربیع النور ہے
سنّیوں تم کو مبارک آمدِ سرکار ہو
فضلِ رب سے پھر ملا جشنِ ربیع النور ہے
یوں ہی لکھے نعت نورانی ہمیشہ آپ کی
اس پہ ہو لطف و عطا جشنِ ربیع النور ہے
از فاطمہ زہرا نورانی