- آپ کے نام کے بارے میں ایسی روایات بھی ہیں جو درست نہیں مثلاً خطیب بغدادی نے روایت نقل کی ہے کہ معراج کی رات جبریل امیں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سیب دیا آپ نے اسے کھایا تو اس سے آپ کی صلب میں نطفہ ہوا۔
ولادت با سعادت: شیخ ابو عمر نے ذکر کیا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے 41 سال پیدا ہوئیں!
دیگر علماء خصوصا ابن اسحاق کی رائے کے مطابق یہ قول درست نہیں کیوں کہ سیدنا ابراہیم کے سوا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بقیہ اولاد اعلان نبوت سے پہلے پیدا ہوئیں تھی ابنِ اسحاق کہتے ہیں کہ آپ اس وقت پیدا ہوئیں جب قریش کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے اور کعبہ آپ کی بعثت (اعلان نبوت) سے ساڑھے سات سال پہلے قریش نے تعمیر کیا!
ایک روایت میں یہ ہے کہ آپ بعثت کے سال پیدا ہوئیں
ابن جوزی رحمۃ اللہ تعالی علیہ اور دیگر محدثین کی رائے بھی یہی ہے اور بے شک وہ بیت اللہ کی تعمیر کے ایام ہی تھے اور اسی پر شیخ مدائنی رحمۃ اللہ علیہ نے جزم کیا ہے!
بقیہ اگلی پوسٹ میں