سوال:. معزز علماء دین اس مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں کہ.. حضور اکرم ﷺ کو نام نامی کے ساتھ ندا کرنا (پکارنا) جائز ہیکہ نہیں..؟
الجواب.. صحیح یہ ہی کہ حضور اکرم ﷺ کو اسم گرامی کے ساتھ پکارنا منع ہے قرآن کریم فرماتا ہے
لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًاؕ–
صحیح یہ ہی کہ حضور اکرم ﷺ کو اسم گرامی کے ساتھ پکارنا منع ہے قرآن کریم فرماتا ہے
(سورہ نور، آیت:63)
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مروی ہیکہ، ہم " یا محمد” کہتے تھے یہ آیت کریمہ نازل ہوئی تو ہم "یا رسول اللہ” کہنے لگے ۔ اسی لیے علماء فرماتے ہیں کہ روایت میں جہاں " یا محمد” وارد ہے وہاں "یا رسول اللہ” کہا جائے یہی بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ و رسولہ ﷺ اعلم بالصواب
(فتاویٰ تاج الشریعہ، ج :1 ،ص:248)