Home / سیرت خاتون جنت / حضرتِ فاطمہ جنّت کی سردار

حضرتِ فاطمہ جنّت کی سردار

حضرت عائشہ سے روایت کرتی ہیں رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے فاطمہ کیا تو اس بات پر راضی نہیں کہ تمام خواتین خصوصاً مومن عورتوں کی سردار ہو!!

               (المستدرک’٣”١٥٦)

قیامت میں آپ کی آمد پر تمام لوگوں کا نظریں جھکا لینا

حضرت علی سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سیدہ فاطمہ کی آمد پر قیامت کے دن ایک آواز دینے والا اعلان کر رہا ہوگا

اے اہل اجتماع”حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت محمد کی تشریف آوری پر ان کے گزر جانے تک نگاہیں جھکا لو

رب ذوالجلال  کی بارگاہ میں آپ کا مرتبہ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ روز قیامت عرش معلی کے زیریں حصہ سے ایک منادی ندا کرے گا

اے لوگوں نگاہیں نیچی کر لو تاکہ فاطمۃ الزہرا جنت کی طرف تشریف لے جائیں!!

سیدہ ہزار حوروں کے جلوس کے ساتھ

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قیامت میں عرش کے زیریں حصہ سے ایک منادی اعلان کرے گا

اے حاضرین حشر’اپنے سر اور نگاہیں جھکا لو تاکہ فاطمہ بنت محمد پل صراط سے گزر جائیں آپ ستّر ہزار حوروں کے جلوس میں برق رفتاری سے گزر جائیں گی!

Check Also

مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرتِ فاطمہ کی سب سے زیادہ مشابہت

مصطفیٰ کریم کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت حضرت عائشہ سے منقول ہے کہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے