Home / مضامین / حضرت موسیٰ علیہ السلام کو درود پڑھنے کا حکم

حضرت موسیٰ علیہ السلام کو درود پڑھنے کا حکم

اللہ تعالٰی نے حضرتِ موسٰی علیہ السلام پر وحی نازل فرمائ کہ اے موسٰی! اگر تم چاہتے ہو کہ میں تمہاری زبان پر تمہارے کلام سے، تمہارے دل میں خیالات سے، تمہارے بدن میں تمہاری روح سے، تمہاری آنکھوں میں نورِ بصارت سے اور تمہارے کانوں میں قوتِ سماعت سے زیادہ قریب رہوں تو پھر مُحَمَّد ﷺ پر کثرت سے درود بھیجو-!

اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ یَاسَیِّدِی یَارَسُول اللہ ﷺ

فرمانِ الٰہی ہے:-

وَالْتَنْظُر ْنَفْسُٗ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ-
ہر نفس یہ دیکھے کہ اس نے قیامت کے لئے کیا عمل کئے ہیں-

اے انسان! اچھی طرح سمجھ لے کہ تجھے برائ کی طرف لے جانے والا تیر نفس تیرے شیطان سے بھی بڑا دشمن ہے اور شیطان کو تجھ پر تیری خواہشات کی بدولت غلبہ حاصل ہوتا ہے، لہذٰا تجھے تیرا نفس جھوٹی امیدوں اور دھوکے میں ڈالے ہے، جو شخص بےخوف ہوا اور غفلت میں گرفتار ہوا، اپنے نفس کی پیروی کرتا ہے، انسان کا اپنا دعوی جھوٹا ہے، اگر تو نفس کی رضا میں اس کی خواہشات کی اتباع کرے گا تو ہلاک ہو جائے گا اور اگر اس محاسبہ سے غافل ہوگا تو بحرِ عصیاں میں غرق ہو جائے گا-

مکاشفتہ القلوب اردو
تالیف: حجتہ الاسلام حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ
ترجمہ: حضرت علامہ تقدس علی خاں بریلوی مدظلہ العالی

Check Also

میں عظمت مصطفٰی بیاں کروں یہ میری اوقات کہاں!

میں عظمت مصطفٰی بیاں کروں یہ میری اوقات کہاں! جس کا ثنا خواں خود خالق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے