اشرفی نسبت ملی ہے اشرفی ہوں اشرفی
اوج پر قسمت مری ہے اشرفی ہوں اشرفی
فضلِ رب سے حضرتِ نورانی سے ہو کر مرید
میری عقبی بن گئی ہے اشرفی ہوں اشرفی
یا شہِ سمناں کرم کی اک نظر فرمائیے
آپ سے ہی لو لگی ہے اشرفی ہوں اشرفی
کوئی بھی خالی نہیں لوٹا درِ مخدوم سے
میری بھی جھولی بھری ہے اشرفی ہوں اشرفی
کیوں نہ نورانی کی ہوگی زندگانی تابناک
ان سے پائی روشنی ہے اشرفی ہوں اشرفی
از۔ فاطمہ زہرا نورانی