Home / شرعی مسائل / عقائد ذات و صفات باری تعالی(اللہ کا کلام بلا صوت ہے،اس کا علم ہر شئ کو محیط ہے)

عقائد ذات و صفات باری تعالی(اللہ کا کلام بلا صوت ہے،اس کا علم ہر شئ کو محیط ہے)

 عقیدہ : اللہ رب العزت کا کلام آواز سے پاک ہے اور یہ قر آنِ عظیم جس کو ہم اپنی زبان سے تلاوت کرتے ہیں، مَصاحِف میں لکھتے ہیں ، اُسی کا کلام قدیم بلا صوت ہے اور یہ ہمارا پڑھنا لکھنا اور یہ آواز حادث، یعنی ہمارا پڑھنا حادث ہے اور جو ہم نے پڑھا قدیم اور ہمارا لکھنا حادث اور جو لکھا قدیم، ہمارا سنناحادث ہے اور جو ہم نے سنا قدیم، ہمارا حفظ کرنا حادث ہے اورجو ہم نے حفظ کیا قدیم، یعنی متجلّی قدیم ہے اور تجلّی حادث۔ 

عقیدہ : اُس کا علم ہر شے کو محیط یعنی جزئیات، کلیات، موجودات، معدومات، ممکنات، مُحالات، سب کو اَزل میں جانتا تھا اور اب جانتا ہے اور اَبَد تک جانے گا، اشیاء بدلتی ہیں اور اُس کا علم نہیں بدلتا، دلوں کے خطروں اور وَسوسوں پر اُس کو خبر ہے اور اُس کے علم کی کوئی انتہا نہیں ۔ 

عقیدہ : وہ غیب و شہادت سب کو جانتا ہے ، { هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِۚ-} پ۲۸، الحشر: ۲۲

علمِ ذاتی اُس کا خاصہ ہے، جو شخص علمِ ذاتی، غیب خواہ شہادت کا غیرِ خدا کے لیے ثابت کرے کافر ہے۔ علمِ ذاتی کے یہ معنی کہ بے خدا کے دیے خود حاصل ہو۔

عقیدہ : وہی ہر شے کا خالق ہے، ذوات ہوں خواہ افعال، سب اُسی کے پیدا کیے ہوئے ہیں ۔

عقیدہ : حقیقۃً روزی پہنچانے والا وہی ہے  ملائکہ وغیر ہم و سائل و وسائط ہیں ۔  

Check Also

Haiz ki adat panch din thi ab kam ho gai kiya hukm hai.?

حیض کی عادت پانچ دن تھی اب کم ہو گئ کیا حکم ہے ؟

سوال:. کسی کو پانچ دن کی عادت تھی، تین دن رات خون آ کر بند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے