بتول آپ کا لقب ہے بتل کا معنیٰ منقطع کا ہوتا ہے آپ کو بتول کہنے کی کئ وجوہات بیان کی گئی ہیں
آپ کو اللہ تعالی نے نفسانی خواہشات سے دور کر دیا تھا
آپ کو اللہ تعالی نے دیگر خواتین کے مقابلے میں علم و فضل اور ظاہری اور باطنی کمالات میں یکتا بنایا تھا
آپ نے تمام دنیا و مافیہا سے تعلق منقطع کرکے اپنے مولا کی طرف رجوع کر لیا تھا
کنیت___طبرانی نے ابن مدائنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے روایت کیا ہے کہ آپ کی کنیت ام ابیھا¹ ہے
¹-آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم یتیم الاب پیدا ہوئے تھے کچھ عرصے کے بعد آپ کی والدہ ماجدہ بھی وفات پا گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی کی والدہ فاطمہ بنت اسد سے مانوس ہو گئے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ماں کہہ کر پکارتے جب وہ فوت ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت دکھ ہوا۔ اور فرمایا کہ آج میری والدہ فوت ہو گئی چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پیاری بیٹی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کو دیکھتے تو آپ کو فاطمہ بنت اسد یاد آجاتیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی آپ کے لئے سکون کا باعث بن جاتیں بایں وجہ آپ نے سیدہ فاطمۃ الزہرہ کی کنیت ام النبی رکھدی۔
بقیہ اگلی پوسٹ میں