حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کی رہنمائی میں آپ کا نام "فاطمہ” رکھا اس لۓ کہ اللہ تعالی نے آپ کو آگ سے محفوظ فرما دیا
امام ویلمی رحمتہ اللہ علیہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے اور امام حاکم نے سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "فاطمہ” نام اس لۓ رکھا ھے
_لان اللہ تعالی فطمھا و حجبھا عن النار_
کہ اللہ تعالی نے انہیں آگ سے الگ کر دیا ہے
فاطمۃ فطم بمعنی قطع سے مشتق ہے جیسا کی ابن درید نے کہا ہے جب بچے کو دودھ چھڑایا جائے تو عرب کہتے ہیں فطم الصبی
زہراء کی وجہ تسمیہ
زہرا کا معنی کلی کے ہیں آپ کی ذات کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا تعلق ہے جیسا کلی کا تعلق پھول سے ہوتا ہے اس لیے آپ کو زہرۃ المصطفی کہا جاتا ہے۔