Home / شرعی مسائل / ٹھنڈک یا بیماری کے سبب تیمم کرکے نماز پڑھنے کا حکم
Thandak ya beemari ke sabab taymmum kkarke namaz padhne ka hukm.?
Thandak ya beemari ke sabab taymmum kkarke namaz padhne ka hukm.?

ٹھنڈک یا بیماری کے سبب تیمم کرکے نماز پڑھنے کا حکم

سوال:. اگر کوئی بیمار ہو یا ٹھنڈ کے موسم میں اکثر لوگ جو بڑھاپے کی دہلیز پر ہوں تیمم کر کے نماز پڑھ لیتے ہیں. تو کیا بیماری یا ٹھنڈ کے سبب تیمم کر کے پڑھی گئ نماز ہو جائے گی؟

الجواب بعون الملک الوھاب
بیماری اتنی سخت ہو کہ وضو یا غسل سے یقینی بڑھ جائے گی. جیسے.. کسی معتبر حکیم یا ڈاکٹر نے بتایا ہو، یا خود اندازہ کیا ہو کہ پانی کے استعمال سے بیماری بڑھ جاتی ہے تو اس صورت میں تیمم کرنا صحیح ہے. اس سے نماز درست ہوگی۔
لیکن محض یہ خیال کرنا کہ بیماری بڑھ نہ جائے. یا کسی معمولی طبیب یا ڈاکٹر کے کہنے پر تیمم کرنا درست نہیں.
اسی طرح محض ٹھنڈک کے خوف سے وضو یا غسل نہ کرنا صحیح نہیں. اگر ضعیفی اتنی زیادہ ہو کہ واقعی پانی کا استعمال نقصان کرتا ہے. اس صورت میں بھی اگر ٹھنڈا پانی نقصان کرتا ہو، تو گرم پانی سے وضو، غسل کریں…. اور اگر ہر طرح (ٹھنڈا، گرم) سے پانی کا استعمال نقصان پہنچاتا ہے تو تیمم کرکے نماز ادا کرنا درست ہوگا۔
(بہارِ شریعت)

واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب

Check Also

Haiz ki adat panch din thi ab kam ho gai kiya hukm hai.?

حیض کی عادت پانچ دن تھی اب کم ہو گئ کیا حکم ہے ؟

سوال:. کسی کو پانچ دن کی عادت تھی، تین دن رات خون آ کر بند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے