Home / شرعی مسائل / طہارت کے مسائل قسط نمبر 3

طہارت کے مسائل قسط نمبر 3

طہارت کے مسائل

طہارت صغریٰ وضو

5. آنکھ، ناک، کان پستان، میں کوئی دانہ یا زخم ہو اور اس سے پانی یا آنسو بہے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔
6.چھالا نوچ دیا اس میں پانی بہہ گیا وضو ٹوٹ جاۓ گا۔
منھ سے خون نکلا اور اتنا ہیکہ تھوک سرخ ہو جائے وضو جا تا رہا۔
7. اندھے کی آنکھ سے مرض کیوجہ سے رطوبت نکلی اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔
8. منھ بھر قے آئ کہ اسے بالکل روک نہ سکے. کھانا، پانی یا صفرا (پیلا مادہ) کی قے ہو وضو ٹوٹ جاۓ گا۔
نوٹ : فوراً پانی پیا اور سینے تک ہی گیا تھا کہ قے ہو گئ وضو نہیں ٹوٹے گا… لیکن اگر پانی معدہ میں اتر چکا تھا پھر قے ہوئ تو وضو ٹوٹ گیا۔
9. نماز میں سجدہ کی حالت میں نیند آگئ یا بیمار لیٹ کر نماز پڑھ رہا تھا نیند آ گئ وضو جاتا رہا… وضو کرکے نماز کے انتظار میں تھا اتنی نیند آئ کہ آس پاس کی خبر نہ ہوئی جو باتیں ہوئیں ان کی خبر نہیں تو وضو جاتا رہا.
10. وضو کرتے ہوئے ریح خارج ہوئ. پھر شروع سے وضو کرے جو اعضا دھلے تھے ان کا اعتبار نہیں..
11. میانی میں تری دیکھی معلوم نہیں کہ پیشاب ہے یا پانی تو اتنا حصہ دھل کر پھر وضو کرے.. اور اگر بار بار ایسا ہوتا ہے تو یہ شیطانی وسوسہ ہے اس پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں۔

نوٹ: شرعی مسائل کو اچھی طرح پڑھنے سمجھنے اور ان پر عمل پیرا رہنے کی کوشش کریں….. یہ کوشش آپ کیلئے ہی ہے.. ان شاءاللہ العزيز

Check Also

Haiz ki adat panch din thi ab kam ho gai kiya hukm hai.?

حیض کی عادت پانچ دن تھی اب کم ہو گئ کیا حکم ہے ؟

سوال:. کسی کو پانچ دن کی عادت تھی، تین دن رات خون آ کر بند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے