طہارت کے مسائل
نماز کیلئے طہارت ایسی ضروری چیز ہے کہ بغیر طہارت کے نماز ہوگی ہی نہیں
طہارت نصف ایمان ہے
نماز کی کنجی طہارت ہے
طہارت کی دو قسمیں ہیں
طہارت صغریٰ
طہارت کبریٰ
طہارت صغریٰ وضو ہے
طہارت کبریٰ غسل ہے
1. وضو ـ اس میں چار چیزیں فرض ہیں
1. مونھ دھونا.
2. کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا
3. سر کا مسح کرنا
4. ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا
کسی بھی عضو کے دھونے کا مطلب ہیکہ پورے عضو پر اچھی طرح پانی بہہ جائے…. صرف بھگو لینے سے یا تیل کی طرح پانی مل لینے سے وضو ادا نہیں ہوگا….. اگر وضو نہیں ہوا تو نماز بھی ادا نہیں ہوگی…. بہت ضروری ہیکہ اچھی طرح وضو کریں.
وضو سے پہلے بسم اللہ کہنا اور وضو کی نیت کرنا سنت ہے… سرکارِ مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا بغیر بسم اللہ کے وضو کرنے سے صرف اتنا ہی بدن پاک ہوگا جو وضو میں دھویا.. جبکہ بسم اللہ کہہ کر وضو کرنے سے پورا بدن پاک ہو جاتا ہے.
نوٹ : شرعی مسائل کو اچھی طرح پڑھنے سمجھنے اور ان پر عمل پیرا رہنے کی کوشش کریں….. یہ کوشش آپ کیلئے ہی ہے… ان شاءاللہ العزيز