سوال:. قریب المرگ مریض کے پاس حیض و نفاس والی عورتیں حاضر ہو سکتی ہیں کہ نہیں؟
الجواب بعون الملک الوھاب
بالکل.. ایسا مریض جو موت کے قریب ہو ..حائضہ اور نفساء (حیض و نفاس والی عورتیں) اس کے پاس حاضر بھی ہو سکتی ہیں اور کلمہ بھی پڑھ سکتی ہیں، دعا بھی کر سکتی ہیں ہاں وہ عورتیں جن کا حیض اور نفاس ختم ہو گیا ہو یا جو جنابت کی حالت میں ہوں بغیر نہائے نہیں جانا چاہیے. کیونکہ اب غسل کرکے پاک ہو جانا ان کے اختیار میں ہے جبکہ جو حالت حیض یا نفاس میں ہے وہ غسل کرکے پاک نہیں ہو سکتی جب تک حیض و نفاس ختم نہ ہو جائے. اس لیے ان کے جانے میں کوئی قباحت نہیں۔
(بہار شریعت)
واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب