سوال:۔ اگر پانی میں کوئ ناپاک چیز گر گئ تو کیا اس پانی سے غسل یا وضو کر سکتے ہیں؟
الجواب بعون الملک الوھاب
بہتا پانی کہ اس میں تنکا ڈال دیں تو بہالے جائے پاک اور پاک کرنے والا ہے، نَجاست پڑنے سے ناپاک نہ ہو گا جب تک وہ نجس اس کے رنگ یا بو یا مزے کو نہ بدل دے.
اگر نجس چیز سے رنگ یا بو یا مزہ بدل گیا تو ناپاک ہو گیا، اب یہ اس وقت پاک ہو گا کہ نَجاست تہ نشین ہو جائے (نیچے بیٹھ جائے ) اس کے اوصاف ٹھیک ہو جائیں یا پاک پانی اتنا ملے کہ نَجاست کو بہالے جائے یا پانی کے رنگ، مزہ، بُو ٹھیک ہو جائیں تو وُضو، غُسل اس سے جائز ہے۔
(بہار شریعت)
واللہ ﷻ و رسولہ ﷺ اعلم بالصواب