سوال:۔ جس پر غسل واجب ہے اس کو قرآن شریف چھونا یا دیکھ کر پڑھنا کیسا.؟
الجواب بعون الملک الوھاب
جس پر نہانا (غسل) واجب ہو اسے قرآن شریف چھونا، قرآن کا صرف ترجمہ والا حصہ یا حاشیہ چھونا، قرآن کی جلد چھونا، یا کسی آیت یا ایسے کاعذ کو چھونا جس پر قرآن کی کوئی سورۃ یا آیت لکھی ہو، حرام ہے، ایسی انگوٹھی جس پر قرآن کی آیت نقش ہو. چھونا اور پہننا حرام ہے، قرآن کو بغیر چھوۓ بھی پڑھنا یا لکھنا حرام ہے
کسی ایسے کپڑے سے پکڑنا جو پہنے ہوئے ہو. جیسے کرتا کی آستین، دوپٹہ، یا چادر کہ ایک کونہ بھی کندھے پر ڈالے ہو تو اس سے قرآن مجید پکڑنا، چھونا حرام ہے. الگ سے کوئی کپڑا، رومال، سے پکڑا یا جزدان میں قرآن مجید تھا جزدان پکڑا تو حرج نہیں۔
(بہارِ شریعت)
واللہ ﷻ و رسولہ ﷺ اعلم بالصواب