نماز پڑھتے ہوئے نیند آگئ تو وضو کا کیا حکم ہے
نماز میں سجدہ کی حالت میں نیند آگئ یا بیمار لیٹ کر نماز پڑھ رہا تھا نیند آ گئ وضو جاتا رہا.. وضو کرکے نماز کے انتظار میں تھا اتنی نیند آئ کہ آس پاس کی خبر نہ ہوئی جو باتیں ہوئیں ان کی خبر نہیں تو وضو جاتا رہا.
وضو کرتے ہوئے ریح خارج ہوئ. پھر شروع سے وضو کرے جو اعضا دھلے تھے ان کا اعتبار نہیں..
میانی میں تری دیکھی معلوم نہیں کہ پیشاب ہے یا پانی تو اتنا حصہ دھل کر پھر وضو کرے.. اور اگر بار بار ایسا ہوتا ہے تو یہ شیطانی وسوسہ ہے اس پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں