سوال:.. مٹی پر نجاست لگ گئ پھر سوکھ گئ کیا اس مٹی سے تیمم کر سکتے ہیں؟
الجواب بعون الملک الوھاب
جس جگہ یا جس مٹی پر نجاست لگ کر سوکھ گئ اور اس پر نجاست کا کوئی اثر رنگ، بو باقی نہیں تو وہ خود تو پاک ہو گئ لیکن پاک کرنے والی نہیں ہے.
پاک ہے یعنی اس جگہ نماز پڑھ سکتے ہیں.
پاک کرنے والی نہیں ہے یعنی اس سے تیمم نہیں کر سکتے.
واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب