Home / سوالات و جوابات / کیا میگی maggi کھانا جائز ہے ؟

کیا میگی maggi کھانا جائز ہے ؟

سوال کیا میگی maggi کھانا جائز ہے ؟

الجواب بعون الملک الوھاب :

میگی ( Maggi ) ، نوڈلس ( noodles ) ، چاؤمین ( chow mein ) اور اس طرح کی دیگر چیزوں کے بارے میں افواہیں ہیں کہ ان میں حرام چیزیں ( مثلاً خنزیر کی چربی وغیرہ ) ملائی جاتی ہیں اس لئے جب تک کسی چیز کے بارے میں یقین کامل نہ ہو جائے یا مشاہدات سے معلوم نہ ہو جائے کہ اس میں نجس اور حرام اشیاء کی آمیزش ہے تب تک اس کا کھانا اور استعمال کرنا درست ہے کیونکہ اصل اشیاء میں اباحت ہے جیسا کہ فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ

الاصل فى الأشياء اباحة حتى يدل الدليل على التحريم عند الجمهور

( القواعد الفقهية و تطبيقاتها في المذاهب الأربعة : القاعدہ :16 ) اور شک کی بنیاد پر یقین زائل نہیں ہوتا ہے جیسا کہ

فقہ کا مشہور قاعدہ کلیہ ہے کہ

اليقين لا يزول بالشک

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

Check Also

Taharat e Sughra

طہارت صغریٰ

طہارت صغریٰ.. وضو کو کہتے ہیں وضو میں چار چیزیں فرض ہیں  مونھ دھونا . …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے