سوال:.. کس کس چیز سے تیمم کر سکتے ہیں؟
الجواب بعون الملک الوھاب
جو چیزیں زمین کی جنس سے ہوں ان سے تیمم جائز ہے. مثلاً جو چیز آگ سے جل کر نہ راکھ ہوتی ہو نہ پگھلتی ہو نہ نرم ہوتی ہو وہ زمین کی جنس سے ہے… جیسے.. ریتا ،چونا ،سرمہ ،ہرتال ،مردہ سنگ ، گیرو ، پتھر، عقیق وغیرہ ان سب سے تیمم کر سکتے ہیں. اگرچہ ان پر غبار نہ بھی ہو.
واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب