Home / تاریخ اسلاف / سلطان الہند خواجہ غریب نواز قسط نمبر 2

سلطان الہند خواجہ غریب نواز قسط نمبر 2

سلطان الہند خواجہ غریب نواز

خداکے پیارے بندوں میں ایک ولی کامل ٫جن کے تذکرہ سے رب ہمیں اپنا محبوب بنالے ،ہماری خطاؤں کو معاف کر دے وہ درویش کامل، تاج المقربین ، ناز العاشقین سلطان العارفین ، امام شریعت و طریقت
سلطان الہند حضرت سید معین الدین چشتی سنجری اجمیری رحمتہ اللہ تعالیٰ ہیں ۔
غریب نواز کے والد ماجد کا نام نامی خواجہ سیدغیاث الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہے۔
والد ماجد کی طرف سے آپ کاسلسلہ نسب سید الشہداء امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملتا ہے –
حضرت خواجہ سید معین الدین حسن بن خواجہ سید
غیاث الدین بن خواجہ سید
نجم الدین طاہر بن خواجہ سید عبد العزیز بن خواجہ
سید ابراہیم بن خواجہ سید ادریس بن خواجہ سیدحضرت امام موسیٰ کاظم بن حضرت امام جعفر صادق بن حضرت امام محمد باقر بن حضرت امام زین العابدین بن امام عالی مقام سیدالشہدا حضرت حسین علیہم الصلاۃ والتسلیم ( مراہ الاسرار)

سلطان الہند خواجہ غریب نواز کے والد ماجد نے اپنے والدین کے سایہ عاطفت میں رہ کر رورش پائی اور زیورتعلیم سے سرفراز ہوئے ۔علم وفضل میں آپ نے حددرجہ کمال حاصل کیا
آ پ نے علم ظاہری پرہی اکتفاء نہیں کیا بلکہ علوم باطنی اورعلم شریعت کے ساتھ ساتھ علم طریقت میں بھی بہت درجہ کمال حاصل کیا۔

غریب نواز کی والدہ ماجدہ
آپ کی والدہ معظمہ کانام پاک سیدہ بی بی ماہ نور تھا ۔
والدہ ماجدہ کی طرف سے
خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ حضرت امام حسن مجتبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےنسب شریف سے جاملے ہیں۔
حضرت خواجہ سید معین الدین حسن چشتی بنت سیدہ نور بی بی بنت سید داؤ د بن سید عبداللہ حنبلی بن سید زاہد بن سید مورث ںن سید داؤد بن سید موسیٰ جون بن سید عبداللہ مخفی بن سیدنا حسن مثنیٰ بن سیدنا حضرت امام حسن علیہم السلام۔

غوثِ پاک اور غریب نواز
حضور سیدنا عبد القادرجیلانی المعروف غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضور سید نا خواجہ معین الدین حسن المعروف غریب نواز رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ آپس میں قریبی رشتہ دارتھے۔
حضور غوث پاک حضرت عبداللہ حنبلی کے پوتے ہیں اور خواجہ غریب نواز کی والدہ معظمہ نوربی بی بھی حضرت عبداللہ حنبلی کی پوتی ہیں ۔
غوث پاک کے والد ماجد سیدابوصالح موسیٰ جنگی دوست اورغریب نوازکی والدہ ماجدہ نور بی بی کے والد ماجد سید داؤد یہ دونوں یعنی موسیٰ جنگی اور سید داؤد دونوں بھائی تھے تواس رشتےسے خواجہ غریب نواز کی والدہ حضور غوث پاک کی چچازاد بہن ہیں ۔
اسی رشتہ کی بناء پرحضور غوث پاک حضرت خواجہ غریب نواز کے ماموں لگے۔
(مسالک السالکین ،جلد دوم صفحہ 271)

بقیہ اگلی پوسٹ میں

Check Also

سلطان الہند خواجہ غریب نواز قسط نمبر 5

والد ماجد کاسایہ حضرت خواجہ غریب نواز کی عمر مبارک ابھی پندرہ سال کی بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے