سوال:. کسی کو پانچ دن کی عادت تھی، تین دن رات خون آ کر بند ہو گیا پھر نہیں آیا تو کیا حکم ہوگا؟
الجواب بعون الملک الوھاب
حیض کی کم سے کم مدت تین دن رات . اور زیادہ سے زیادہ دس دن رات ہے. اگر عادت سے کم خون آیا لیکن تین دن رات سے کم نہ ہوا تو حیض ہے. یا عادت سے زیادہ آیا لیکن دس دن سے زیادہ نہ ہوا تو بھی حیض ہے. یعنی اگر پانچ دن کی عادت تھی. اب چار دن یا تین دن آیا تو حیض ہے. یونہی سات دن یا آٹھ دن آیا تو بھی حیض ہی ہے. تین دن سے کم نہ ہو دس دن سے زیادہ نہ ہو تو پورا حیض ہی شمار ہوگا
واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب