سوال:. کسی کو حیض کا خون چار، پانچ دن میں بند یو جاتا ہے.. لیکن پیلا پن باقی رہتا ہے.. ایسے میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
الجواب بعون الملک الوھاب
دس دن کے اندر رطوبت میں تھوڑا بھی پیلا پن، میلا پن ہے تو وہ حیض ہے.
اگردس دن رات کے بعد بھی میلا پن رہتا ہے. حیض والی کو اگر پہلے سے کوئی عادت ہے. تو اسے پہلے جتنے دن حیض آتا تھا مثلاً پانچ، چھہ دن اتنے دن حیض باقی استحاضہ. اور اگر کوئی عادت نہیں تو دس دن رات حیض باقی کا استحاضہ ہوگا
استحاضہ کے دنوں میں نماز بھی پڑھے، تلاوت قرآن پاک کرے اور روزہ کے دن ہوں تو روزہ بھی رکھے۔
(بہار شریعت)
واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب