فاطمہ کے جگر مرتضیٰ کے پسر
مصطفیٰ کی عطا ہیں حسن مجتبٰی
ان کے سر پر سجا ہے ولایت کا تاج
سیّد الاولیاء ہیں حسن مجتبٰی
ان کی سیرت ہے آقا کی سیرت کے مثل
مصطفیٰ کی ادا ہیں حسن مجتبٰی
ان کے در سے ملا ہے ہمیشہ ہمیں
بالیقیں باسخا ہیں حسن مجتبٰی
ان کے دم سے منور ہے دینِ رسول
دین حق کی ضیا ہیں حسن مجتبٰی
دشمنِ مصطفیٰ ان کا دشمن ہوا
جانِ نور الہدی ہیں حسن مجتبٰی
فاطمہ پر عنایت ہے ان کی سدا
شاہِ جود و سخا ہیں حسن مجتبٰی
از فاطمہ زہرا نورانی