سوال:. ہندہ کو ایک یا دو دن خون آکر بند ہو گیا، پندرہ دن بعد پھر دو دن خون آیا تو کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الملک الوھاب
ایک دن یادو دن… یعنی تین دن رات سے کم خون آیا پھر پندرہ بعد پھر تین دن سے کم ہی خون آیا تو پہلی بار جو خون آیا، اور جو بعد میں آیا دونوں استحاضہ ہیں. کیونکہ حیض کی مدت کم سے کم تین دن رات ہے اب اگر اس سے کم آیا اور بیچ میں پندرہ دن گذر گئے پھر تین دن سے کم ہی آیا تو دونوں مرتبہ استحاضہ ہوگا.
(بہار شریعت)
واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب