سوال:.. ایک بار مٹی پر ہاتھ مار کر چہرے اور ہاتھ پر پھیر لیا تو تیمم ہو جائے گا یا دونوں کے لیے الگ الگ ضروری ہے ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
ایک بار مٹی پر ہاتھ مار کر چہرے اور ہاتھ پر پھیر لینے سے تیمم نہیں ہو گا. ہاں اگر صرف ایک ہاتھ پورے چہرے پر پھیر لیا اور دوسرے ہاتھ سے ایک ہاتھ کا مسح کیا تو اب دوسرے ہاتھ کیلئے پھر سے مٹی پر ہاتھ مار کر مسح کر نے سے تیمم ہو جائے گا.
یعنی چہرے اور ہاتھوں کا الگ الگ مسح کرنا ہے ایک ہی مرتبہ مٹی پر ہاتھ مس کرکے سب اعضا پر پھیر لینے سے تیمم نہیں ہوگا. ہر عضو کے لیے الگ مٹی پر ہاتھ مارے پھر تیمم کرے۔
(بہار شریعت)
واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب