Home / تاریخ اسلاف / علامہ خادم حسین رضوی

علامہ خادم حسین رضوی

– – – منقبت – – –
محافظ ناموس رسالت ﷺ، پاسبان ختم نبوت ﷺ، امیر و بانی تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ، امیر المجاھدین حضرت
علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کے عرس چہلم ۱۸ جماد الاولیٰ ۱۴۴۲ھ مطابق ۳ جنوری ۲۰۲۱ء کے موقع پر نہایت ہی عقیدت و محبت کے ساتھ حضرت کی بارگاہ میں خراج تحسین

 

اعلیٰ ہر ایک کام ہے خادم حسین کا
اونچا جہاں میں نام ہے خادم حسین کا

ایسے گزاری زندگی عشق رسول میں
ہر زر سے بڑھ کے دام ہے خادم حسین کا

حب رسول پاک کا اعجاز دیکھیے
ہر اک زباں پہ نام ہے خادم حسین کا

حق والے حق بیانی سے ڈرتے نہیں کبھی
جذبہ یہی حُسام ہے خادم حسین کا

الفت میں شاہ کی ہو بسر ساری زندگی
ہم کو یہی پیام ہے خادم حسین کا

ناموس مصطفی کے تحفظ کے صدقے میں
چرچا ہوا مدام ہے خادم حسین کا

تدریس ہو کہ حق کی اشاعت کا ہو عمل
ہر کام عشق فام ہے خادم حسین کا

رحلت اگر چہ دنیا سے حضرت کی ہو گئ
در روح ودل ، قیام ہے خادم حسین کا

ناموس مصطفیٰ کا بنا ہے وہ پاسباں
جس نے بھی پایا جام ہے خادم حسین کا

جینا ہمیں سکھا دیا آقا کی یاد میں
کردار بامَرام ہے خادم حسین کا

لبیک کی صدا سے منافق کو ہے چبھن
نعرہ ہے یا سَہام ہے خادم حسین کا

کر کے دفاع حق وہ جہاں کو بتاگیے
غالب سدا نظام ہے خادم حسین کا

دارین میں یہ فضل الٰہی کا ہے سبب
ورؔدہ کا دل غلام ہےخادم حسین کا

شمیمہ رضویہ امجدی ورؔدہ فریدی

Check Also

سلطان الہند خواجہ غریب نواز قسط نمبر 4

غریب نواز کابچپن آپ کابچپن بڑاخوب صورت تھا جب آپ کھیلنے کے قابل ہوئے تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے