سوال ایمان کسے کہتے ہیں ؟
جواب ایمان لُغَت میں تصدیق کرنے (یعنی سچا ماننے) کو کہتے ہیں۔
ایمان کا دوسرا لُغوی معنٰی ہے: اَمن دینا چُونکہ مومِن اچھے عقیدے اِختیار کرکے اپنے آپ کوہمیشہ والے عذاب سے اَمن دے دیتا ہے اس لیے اچھے عقیدوں کے اختیار کرنے کو ایمان کہتے ہیں۔
اور اِصطِلاحِ شَرع میں ایمان کے معنیٰ ہیں : ’’ سچّے دل سے اُن سب باتوں کی تصدیق کرے جو ضَرور یاتِ دین سے ہیں۔
ضَروریاتِ دین کسے کہتے ہیں ؟
ضروریات دین سے مراد اسلام کے وہ احکام جیسے اللہ تعالٰی کا ایک ہونا، انبیائے کرام علیہم السلام کی نبوت، نماز، روزے، حج، جنت، دوزخ، قِیامت میں اُٹھایا جانا،حساب و کتاب لینا وغیرہ۔ مثلا یہ عقیدہ رکھنا (بھی ضروریات دین میں سے ہے) کہ حضور رحمة للعالمين صلی اللہ علیہ وسلم ” خاتم النبيين ” ہیں ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ہو سکتا۔
(بہار شریعت جلد ۱، ایمان و کفر کا بیان)