سوال:. ہندہ کو حیض بالکل تاریخ پر ہی آتا ہے، اب تاریخ سے ایک دن پہلے آکر بند ہو گیا پھردس دن نہیں آیا۔ گیارہویں دن پھر آگیا تو حیض کا کیا حکم ہوگا؟
الجواب بعون الملک الوھاب
جو تاریخ متعین تھی اس سے ایک دن پہلے آگیا پھر دس دن نہیں آیا اب گیارہویں دن پھر آگیا توبیچ کے دس دن جس میں خون نہیں آیا اس میں ہی اپنی عادت کے دن حیض شمار کرے. اور اگر عادت نہ ہو کبھی پانچ دن کبھی سات دن خون آتا ہو تو.. خون نہ آنے کے جو دس دن ہیں پورے کو حیض شمار کرے۔ گیارہویں سے جو بھی خون آۓ سب استحاضہ ہے۔
یعنی.. ایک دن خون آکر بند ہو گیا پھر دس دن نہیں آیا تو عادت والی انہیں دس دنوں میں اپنی عادت کے دن حیض شمار کر لے. اور جس کی کوئی عادت مقرر نہ ہو وہ پورے دس دن حیض شمار کر لے۔
واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب