Home / شرعی مسائل / تیمم کا صحیح طریقہ
Tayam'mum ka sahi tareeqa
Tayam'mum ka sahi tareeqa

تیمم کا صحیح طریقہ

سوال:.. تیمم کا صحیح طریقہ کیا ہے؟؟

الجواب بعون الملک الوھاب
تیمم میں تین فرض ہیں.
۔ نیت
۔ پورے چہرے کا مسح کرنا.
۔ کہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں کا مسح کرنا.

بغیر نیت اگر کسی نے ہاتھ پھیر لیا تو تیمم نہیں ہوگا.
طریقہ پہلے تیمم کی نیت کرے پھر پاکیزہ مٹی پر ہاتھ مارکر ہاتھوں کو تھوڑا جھاڑ لے اور پورے چہرے پر اچھی طرح مل لے. کوئ جگہ باقی نہ رہ جائے۔ اگر ناک میں کوئی زیور ہو تو اسکے نیچے بھی انگلی کی مدد سے مسح کرے۔ پھر مٹی پر ہاتھ مار کر جھاڑ لے اور داہنے ہاتھ پر کہنیوں سمیت اس طرح مسح کرے کہ کوئی جگہ باقی نہ رہ جائے۔ اسی طرح بایاں ہاتھ بھی کرے۔ ھاتھ میں کوئی زیور ہو تو اس کے نیچے بھی مسح کرنا فرض ہے۔ اگر چہ اتار کر کرے یا حرکت دے کر، خیال رہے کوئی جگہ باقی نہ رہ جائے ورنہ تیمم نہ ہوگا۔ بعض لوگ بہت جلدی میں ہاتھ پھرا لیتے ہیں انکا نہ تیمم ہوتا ہے نہ ہی نماز۔
(بہار شریعت)

واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب

Check Also

Haiz ki adat panch din thi ab kam ho gai kiya hukm hai.?

حیض کی عادت پانچ دن تھی اب کم ہو گئ کیا حکم ہے ؟

سوال:. کسی کو پانچ دن کی عادت تھی، تین دن رات خون آ کر بند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے