سوال:. کوئ شخص ، دھلے بغیر وضو یا غسل کے پانی میں ہاتھ ڈال دے، تو کیا اس پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟
الجواب بعون الملک الوھاب
بے وضو شخص کے وہ اعضا جن کا وضو میں دھونا فرض ہے جیسے منہ، ہاتھ وغیرہ ان میں سے کوئی عضو یا اس کا کوئی حصہ تھوڑے پانی میں ڈوب جائے جس کی مقدار ماے کثیر سے کم ہو تو وہ پانی. مستعمل ہو جاتا ہے ، جیسے دھلے بغیر انگلی یا اس کا کوئی حصہ پڑجاے تو وہ پانی. مستعمل ہو جاتا ہے، اور حاجتِ غسل والے کے تمام جسم کا یہی حکم ہے کہ جسم کا کوئی حصہ پانی میں ڈوب جائے تو پانی. مستعمل ہو جائے گا، اس سے وضو یا غسل جائز نہیں ۔
ہاں. اگر دھو کر ڈالا تو پانی مستعمل نہ ہوا، لہٰذا اس سے وضو و غسل ہو جائے گا ۔
(بہارِ شریعت)
واللہ ﷻ و رسولہ ﷺ اعلم بالصواب