سوال:. بارش کا پانی چھت سے ہو کر گرے یا کسی گڈھے وغیرہ میں جمع ہو جائے اس سے وضو اور غسل کر سکتے ہیں یا نہیں ؟؟
الجواب بعون الملک الوھاب
ہاں چھت سے ہو کر پانی گرے جبکہ بارش ہو رہی ہو تو وضو اور غسل دونوں جائز ہیں اگر چہ چھت پر نجاست ہی پڑی ہو. کیونکہ یہ بہتا ہوا پانی ہے. بارش رک گئ اور چھت پر کوئی نجاست نہیں تو بھی جائز ہے. بارش رک گئ اور چھت پر کوئی نجاست موجود ہے، جس کی وجہ سے پانی میں نجاست کا کوئی اثر آ جاۓ. جیسے.. رنگ، بو، مزہ،، کچھ بھی بدل جائے تو جائز نہیں۔
یہ ہی حکم جمع ہوئے پانی کا بھی ہے. اگر اس میں کچھ نجاست نہ ہو تو بالکل جائز. اگر پانی دہ دردہ (دس ہاتھ چوڑا، دس ہاتھ لمبا) یا اسی مقدار میں ہو اور اس میں کوئی نجاست ہو جسکا کوئ اثر پانی میں آجائے. جیسے.. رنگ بدل جائے. مزہ بدل جائے. بو آجائے. تو جائز نہیں ۔
دہ دردہ سے کم پانی ہے. اس میں نجاست نہ ہو تو جائز ہے.. ورنہ نہیں ۔
(بہارِ شریعت)
واللہ ﷻ و رسولہ ﷺ اعلم بالصواب