Home / تاریخ اسلاف / عمرمیں ستر(70)سال کااضافہ ہوگیا
Umar me 70 saal ka izafa
Umar me 70 saal ka izafa

عمرمیں ستر(70)سال کااضافہ ہوگیا

حضرتِ سیِّدُنا داؤد عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خدمت بابرکت میں ایک خوبرو دولھا زیارت کے لیے حاضر ہوا۔ حضرت سیِّدُنا ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام وہیں موجود تھے ، آپ نے پوچھا اے داؤد (عَلَیْہِ السَّلَام) ! کیا آپ اسے جانتے ہیں؟ فرمایا : “ جی ہاں ، یہ مؤمن نوجوان مجھ سے محبت کرتا ہے ، اس کی آج ہی شادی ہوئی ہے اس نے مجھ سے ملاقات کیے بغیر اپنی دلہن کے پاس جانا گوارا نہ کیا لہٰذا ملنے آیا ہے ۔ ‘‘ حضرتِ سیِّدُنا ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام نے کہا : ’’اے داؤد(عَلَیْہِ السَّلَام)! اس دولھے کی عمر صرف چھ دن باقی رہ گئی ہے۔ ‘‘ یہ سن کر حضرتِ سیِّدُنا داؤد عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام رنجیدہ ہو گئے۔ اس واقعہ کو سات ماہ گزر گئے مگر وہ نوجوان فوت نہ ہوا۔ دریں اثنا ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام حاضر ہوئے تو حضرتِ سیِّدُنا داؤد عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا: ’’اے ملک الموت! وہ نوجوان تو ابھی تک زندہ ہے۔ ‘‘ ملکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام نے جواباً عرض کیا : ’’جب میں نے چھ دن کے بعد اُس کی روح قبض کرنی چاہی تواللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا : ’’اے ملکُ الموت! میرے بندے کو چھوڑ دو کیوں کہ جب یہ (حضرت) داؤد (عَلَیْہِ السَّلَام) کے پاس سے ہو کر باہَر نکلا اور اُس نے ایک لاچار فقیر کو پایا تو اس کو (اپنی) زکوٰۃ دیدی ، اس محتاج نے خوش ہو کر اُس کو درازئ عُمر بِالخیر اورجنَّت میں (حضرت) داؤد (عَلَیْہِ السَّلَام) کا پڑوسی بنائے جانے کی دعاء سے نوازا۔ میں نے وہ دُعا قَبول فرما لی اور میں نے اُس کے لیے اُن چھ دن کو ساٹھ سال لکھ دیا اور مزید دس سال بڑھا دیئے اور اس کے لیے جنّت میں (حضرت) داؤد (عَلَیْہِ السَّلَام) کا پڑوس لکھ دیا ہے۔
لہٰذا تم یہ (70سالہ) مدت پوری ہونے سے قبل اس کی روح قبض مت کرنا۔

سبحان اللہ سبحان اللہ.. راہ خدا میں صدقہ خیرات، زکوٰۃ اور غریبوں، مفلسوں کی مدد کرنا اللہ کے نزدیک کیسا محبوب عمل ہے… اللہ کریم ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے

Check Also

صبر کی تلقین قرآن و حدیث کی روشنی میں

ہر چیز کا ثواب کا اندازہ ہے مگر صبر کے ثواب کا کوئی اندازہ نہیں! …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے