سوال:. ہندہ نے خالد سے کہا کہ میں نے خود کو تیرے نکاح میں دیا خالد نے قبول کے الفاظ کی جگہ مہر کی رقم دے دی تو کیا نکاح ہو گیا یا نہیں؟
الجواب بعون الملک الوھاب.
اگر ہندہ نے ایجاب کے الفاظ ادا کئے اور خالد نے قبول کے الفاظ کی جگہ مہر کے روپے دے دیے تو نکاح قائم نہ ہوا۔
(بہار شریعت)
واللہ ﷻو رسولہ ﷺ اعلم بالصواب