Home / متفرق پوسٹ / تقویٰ انمول خزانہ ہے

تقویٰ انمول خزانہ ہے

حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سَیِّدُنا امام ابو حامد محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی تقویٰ کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں
تقویٰ ایک نادِر خزانہ ہے اگر تم اس خزانے کو پالینے میں کامیاب ہوگئے تو تمہیں اس میں بیش قیمت موتی وجواہرات ملیں گے۔ اور علم و روحانی دولت کا بہت بڑا خزانہ ہاتھ آئے گا، رزق کریم تمہارے ہاتھ آجائے گا، تم بہت بڑی کامیابی حاصل کرلو گے ، بہت بڑی غنیمت پالو گے، اور مُلکِ عظیم (جنت) کے مالک بن جاؤ گے۔ یوں سمجھو کہ دنیا و آخرت کی بھلائیاں تقویٰ میں جمع کردی گئی ہیں۔
تم ذرا قراٰنِ حکیم میں غور تو کرو کہ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا
اگر تم تقویٰ اختیار کرو گے تو ہر قسم کی خیر وبرکت کے مالک بن جاؤ گے۔ کہیں تقویٰ اختیار کرنے پر اجرو ثواب کے وعدے فرمائے گئے ہیں اور کہیں فرمایا گیا کہ سعادت کا ذریعہ تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرنا ہے۔

( منہاج العابدین، ص:55)

Check Also

صبر کی تلقین قرآن و حدیث کی روشنی میں

ہر چیز کا ثواب کا اندازہ ہے مگر صبر کے ثواب کا کوئی اندازہ نہیں! …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے