Home / نعت و منقبت / نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

وصفِ رخ اُن کا کیا کرتے ہیں ، شرحِ والشمس و ضحےٰ کرتے ہیں ​
اُن کی ہم حمد و ثنا کرتے ہیں جن کو محمود کہا کرتے ہیں​

ماہِ شق گشتہ کی صورت دیکھو، کانپ کر مہر کی رجعت دیکھو​
مصطفےٰ پیارے کی قدرت دیکھوکیسے اعجاز ہوا کرتے ہیں​

تو ہے خورشیدِ رسالت پیارے چھپ گئے تیری ضیا میں تارے​
انبیاء اور ہیں سب مہ پارے تجھ سے ہی نور لیا کرتے ہیں ​

اے بلا بیخردی کفار رکھتے ہیں ایسے کے حق میں انکار​
کہ گواہی ہو گر اسکو درکار بے زباں بول اٹھا کرتے ہیں​

اپنے مولیٰ کی ہے بس شان عظیم جانور بھی کریں جن کی تعظیم​
سنگ کرتے ہیں ادب سے تسلیم پیڑ سجدے میں گرا کرتے ہیں​

​کیوں نہ زیبا ہو تجھے تاجوری تیرے ہی دَم کی ہے سب جلوہ گری​
مَلَک و جن و بشر حور و پری جان سب تجھ پہ فدا کرتے ہیں​

اپنے دل کا ہے انہیں سے آرام سونپے ہیں اپنے انہیں کو سب کام​
لَو لگی ہے کہ اب اس در کے غلام چارہء دردِ رضا کرتے ہیں

Check Also

یا نبی اگر مجھ کو اذن طیبہ مل جاتا (نعت پاک)

یا نبی اگر مجھ کو اذن طیبہ مل جاتا دیکھنے کو در تیرا دل یہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے