Home / حدیث شریف / ماہ مقدس رمضان المبارک میں ہر عمل کا اجر بڑھا دیا جاتا ہے !!!!!

ماہ مقدس رمضان المبارک میں ہر عمل کا اجر بڑھا دیا جاتا ہے !!!!!

ماہ مقدس رمضان المبارک میں ہر عمل کا اجر بڑھا دیا جاتا ہے !!!!!

سيدنا أبو هريرة رضي الله تعالیٰ عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :

كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ يُضَاعَفُ، الْحَسَنَةُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعمِائَة ضِعْفٍ، قَالَ اللهُ عَزَّوَجَلَّ : إِلَّا الصَّوْمَ، فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، يَدَعُ شَهْوَتَهُ وَطَعَامَهُ مِنْ أَجْلِي لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ : فَرْحَةٌ عِنْدَ فِطْرِهِ، وَفَرْحَةٌ عِنْدَ لِقَاءِ رَبِّهِ وَلَخُلُوفُ فِيهِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ

ابن آدم کا ہر عمل بڑھایا جاتا ہے۔ اس طرح کہ ایک نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دی جاتی ہے۔ الله عزوجل فرماتا ہے : سوائے روزے کے (کیونکہ) وہ (خالصتاً) میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔ وہ میری خاطر اپنی خواہش اور اپنا کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے۔ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں ایک خوشی اس کے (روزہ) افطار کرنے کے وقت کی اور (دوسری) خوشی اپنے رب
سے ملاقات کے وقت کی۔ روزہ دار کے منہ کی بو الله کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔

|[ صحيح مسلم : ١١٥١ ]|

ماہ مُقدس رمضان المبارک میں ہر دن اور ہر رات دعا کی قبولیت:

سيدنا جابر بن عبد الله رضي الله عنهما سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :

إنَّ للهِ عُتقاءَ في كلِّ يومٍ و ليلةٍ – يعني في رمضانَ – لكلِّ عبدٍ منهم دعوةٌ مُستجابةٌ.

بلاشبہ الله تعالی (رمضان المبارک میں) ہر دن اور ہر رات بہت سے لوگوں کو (جہنم سے) آزاد کرتا ہے، ان میں سے ہر ایک کی ایک دعا قبول کی جاتی ہے۔

|[ مسند احمد : ٧٤٥٠]|

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو ماہ مبارک میں خوب عبادتیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

Check Also

Deen Kher Kawahi he

دین خیر خواہی ہے

عَنْ اَبِيْ رُقَيَّةَ تَمِيْمِ بْنِ اَوْسٍ الدَّارِيِّ رَضيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے