Home / تاریخ اسلاف / سلطان الہند خواجہ غریب نواز قسط نمبر 3

سلطان الہند خواجہ غریب نواز قسط نمبر 3

سلطان الہند خواجہ غریب نواز

ولادتِ باسعادت
حضور خواجہ غریب نواز
530ھجری بمقام سنجر کے
علامہ سیستان میں پیدا ہوئے۔
جب آ پ پیدا ہوئے تو اللہ کی رحمتوں کا نزول ہونا شروع ہوگیا کیونکہ آ پ کی ولادت دنیا کے لئے باعثِ رحمت تھی ۔
آ پ کی تشریف آوری نے دنیاکوانوارمعرفت سےجگ مگادیا۔
آپ کی والدہ فرماتی ہیں کہ جب معین الدین میرے بطن اقدس میں آ ہے تو میں بڑےبڑے پیارے خواب دیکھا کرتی تھی ۔گھر میں بہت خیر وبرکت ہوگئی ۔جوہمارے مخالف تھےدوست بن گئے ۔
رات کو میں اپنےبطن سے
خدائے ذوالجلال کی تسبیح وتحمید کی آوازیں سناکرتی تھی۔
اور میرے پیٹ سے اللہ اللہ کی آ وازیں آتی تھیں ۔میں بڑی حیران ہوئی کہ اے خالق کائنات یہ آ وازیں کہاں سے آ رہی ہیں تو غیب کے پردے سے آ واز آتی تھی ۔نور بی بی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ ہمارے بندہ خاص معین الدین حسن کی آواز ہے جوہمیں تیرے شکم میں بھی یادکرکےہمیں راضی کررہا ہے۔ سبحان اللہ
جب آپ پیدا ہوئے تو والدین نے آ پ کانام پاک حسن رکھا۔
خطابات
آپ کے پیارے پیارے خطابات جن سے لوگ آ پ کوپکاراکرتےتھے ،اور پکارتے ہیں۔
اور انشاء اللہ تعالیٰ پکارتے رہیں گے ،غریب نواز ،سلطان الہند،خواجہ بزرگ ،عطائےرسول ،خواجہ خواجگان ،ہند الولی ۔
پیارے پیارے القاب
آپ کے نورانی اور پیارےالقاب جن سے دنیا آپ کو ہمیشہ سے یادکرتی ہے ۔
تاج المقربین ،سید العابدین،تاج العاشقین،برہان الواصلین ،دلیل العارفین ،وارث الانبیاء و المرسلین،قدوہ السالکین۔رہنمائے کاملین،مقتدائے ارباب دین ،پیشوائے ارباب یقین ،معین الملت ،امام شریعت و طریقت آفتاب جہاں ،پناہ بیکساں وغیرہ

بقیہ اگلی پوسٹ

Check Also

سلطان الہند خواجہ غریب نواز قسط نمبر 5

والد ماجد کاسایہ حضرت خواجہ غریب نواز کی عمر مبارک ابھی پندرہ سال کی بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے