Home / حدیث شریف / کیا آپ پریشان اور غمگین ہے؟

کیا آپ پریشان اور غمگین ہے؟

کیا آپ پریشان اور غمگین ہیں؟

رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا : « ذوالنون (سيدنا یونس علیه السلام) کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی :

لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

(اے الله!) تیرے سوا کوئی معبود نہیں تیری ذات پاک ہے، بیشک میں ہی (اپنی جان پر) زیادتی کرنے والوں میں سے تھا.

کیونکہ یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعا کرے گا تو الله تعالیٰ اس کی دعا ضرور قبول فرمائے گا ».

|[ صحيح الترغيب : ١٦٤٤ ]|

فائدة: دنیا کی سختیاں توحید کے ساتھ ہی ختم ہوتی ہیں، اسی لیے تو دعا الکرب (یعنی مجبور و پریشان کی دعا) توحید کے ساتھ ہے، اور مچھلی والے (سیدنا یونس علیه السلام) کی جو دعا ہے، اگر کوئی بھی مصیبت زدہ شخص اس دعا کے ذریعہ الله تعالیٰ سے دعا کرے تو الله تعالیٰ توحید کی بدولت اس کی پریشانی کو ضرور دور فرما دیتا ہے

|[ ابن القيم رحمه الله || الفوائد : ٦٦ ]|

غموں کے مارے، غم نہ کریں!!!

سیدنا جابر بن عبد الله رضي الله عنهما بیان کرتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :

’’يودُّ أَهلُ العافيةِ يومَ القيامةِ حينَ يعطى أَهلُ البلاءِ الثَّوابَ لو أنَّ جلودَهم كانت قُرِضَت في الدُّنيا بالمقاريضِ.‘‘

دنیا میں جن لوگوں کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، روزِ قیامت ان کو ملنے والا اَجر و ثواب دیکھ کر اہلِ عافیت (جن کو تکلیفوں کے بغیر زندگی ملی) تمنا کریں گے کہ کاش دنیا میں ان کی کھالیں قینچیوں سے کتری جاتیں۔

|[ سنن الترمذي : ٢٤٠٢]|

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں آزمائش پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اور اللہ پاک ہمیں ہر حال میں شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

Check Also

Deen Kher Kawahi he

دین خیر خواہی ہے

عَنْ اَبِيْ رُقَيَّةَ تَمِيْمِ بْنِ اَوْسٍ الدَّارِيِّ رَضيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے