Home / شرعی مسائل / توحید اور شرک کی وضاحت

توحید اور شرک کی وضاحت

 



سوال : توحید کسے کہتے ہیں ؟

جواب : اللہ  تعالیٰ کو اُس کی ذات و صِفات اور اَحکام و اَفعال میں   شریک سے پاک ماننا توحید ہے ۔

سُوال : شرک کے کیا معنیٰ ہیں  ؟

جواب : شرک کا معنیٰ ہے : اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے سوا کسی کو واجِبُ الوُجُود یامستحقِ عبادت (کسی کو عبادت کے لائق ) جاننا یعنی اُلُوہِیَّت میں   دوسرے کو شریک کرنا اور یہ کفر کی سب سے بد ترین قسم ہے ۔  اس کے سوا کوئی بات کیسی ہی شدید کفر ہو حقیقۃً شرک نہیں  ۔

سوال : واجِبُ الوُجُود کسے کہتے ہیں  ؟

جواب : واجِبُ الوُجُود ایسی ذات کو کہتے ہیں   جس کا وُجود(یعنی  ’’ ہونا ‘‘ ) ضَروری اور عَدَم مُحال (یعنی نہ ہونا غیر ممکن) ہے یعنی (وہ ذات)ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی، جس کو کبھی فنا نہیں  ، کسی نے اِس کو پیدا نہیں   کیا بلکہ اِسی نے سب کو پیدا کیا ہے ۔  جو خود اپنے آپ سے موجود ہے اور یہ صرف اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی ذات ہے ۔  (ہمارا اسلام)

Check Also

Haiz ki adat panch din thi ab kam ho gai kiya hukm hai.?

حیض کی عادت پانچ دن تھی اب کم ہو گئ کیا حکم ہے ؟

سوال:. کسی کو پانچ دن کی عادت تھی، تین دن رات خون آ کر بند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے