Home / سوالات و جوابات / 3 بار سورہ اخلاص پڑھنے پر ایک قرآن پڑھنے کا ثواب کس حدیث سے ثابت ہے؟

3 بار سورہ اخلاص پڑھنے پر ایک قرآن پڑھنے کا ثواب کس حدیث سے ثابت ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ
3 بار سورہ اخلاص پڑھنے پر ایک قرآن پڑھنے کا جو ثواب ہے
وہ کس حدیث سے ثابت ہے ؟

بسمہ تعالی
الجواب بعون الملك الوهاب
اللهم هداية الحق و الصواب

سورہ اخلاص کو تین بار پڑھنے سے ایک قرآن کا ثواب ملتا ہے کیوں کہ سورہ اخلاص کو ایک بار پڑھنے سے ایک تہائی قرآن پڑھنے کا ثواب ملتا ہے
لیکن صرف سورہ اخلاص کا پڑھنا پورے قرآن کا پڑھنا نہیں کہلائے گا جب تک پورا قرآن نہ پڑھا جائے جیسا کہ والدین کی زیارت کرنے پر حج مبرور کا ثواب ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا حج ادا ہو گیا اب اس کو حج کرنا ضروری نہیں لہذا مکمل قرآن پڑھنے کا بھی اہتمام کیا جائے۔

سورہ اخلاص کی فضیلت کے باب میں جیسا کہ امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمه الله نے اپنی صحیح میں ایک روایت نقل کی ہے ۔

عن أبى سعيد الخدري رضي الله عنه قال قال النبى صلى الله عليه وسلم لأصحابه أ يعجز أحدكم أن يقرأ ثلث القرآن فى ليلة فشق ذلك عليهم و قالوا أينا يطيق ذلك يا رسول الله ( صلى الله عليه وسلم ) فقال الله الواحد الصمد ثلث القرآن .

ترجمہ:- حضرت ابو سعید خدری   رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے،نبی اکرم   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا ’’کیا تم میں  سے کوئی اس سے عاجز ہے کہ وہ رات میں  قرآن مجید کا تہائی حصہ پڑھ لے؟صحابہ ٔکرام   رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کو یہ بات مشکل معلوم ہوئی اور انہوں  نے عرض کی:

یا   رسولَ   اللّٰہ !  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ، ہم میں  سے کون اس  کی طاقت رکھتا ہے؟آپ   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا’’سورۂ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے۔

( بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب فضل قل هو الله أحد، ج ٢،ص ٢٥٥، مکتبہ رحمانیہ )

والله أعلم و رسوله أعلم عز وجل و صلى الله عليه وسلم

Check Also

Taharat e Sughra

طہارت صغریٰ

طہارت صغریٰ.. وضو کو کہتے ہیں وضو میں چار چیزیں فرض ہیں  مونھ دھونا . …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے