Home / حدیث شریف / سو ” 100″شہیدوں کا ثواب

سو ” 100″شہیدوں کا ثواب

عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ مَنْ تَمَسَّكَ بِسُنَّتِیْ عِنْدَ فَسَادِِ أُمَّتِیْ فَلَهٗ أَجْرُ مِائَةِ شَھِیْدٍ

ترجمہ.. حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْه سے روایت ہے، کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا
جو شخص فسادِ امت کے وقت میری سنت پر عمل کرے گا اس کو سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔

(مشکوٰۃ المصابیح، کتاب الایمان، الحدیث 176)

تشریح.. فسادِ اُمت سے سنّت چھوڑ دینا اور اس میں کمی وکوتاہی کرنا مراد ہے ۔اور سو شہید کے لفظ سے اس کی طرف اشارہ ہے کہ ایسے وقت میں سنّت پر عمل بڑی مشقت اور جدوجہد سے ہوسکے گا لیکن اس کی فضیلت اور ثواب بہت زیادہ ہوگا۔

(اشعۃ اللمعات، ج1، ص155)

Check Also

Deen Kher Kawahi he

دین خیر خواہی ہے

عَنْ اَبِيْ رُقَيَّةَ تَمِيْمِ بْنِ اَوْسٍ الدَّارِيِّ رَضيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے