سوال کیا فرماتےہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ پیسوں کا ہار (مالا) پہننا اور پہنانا کیسا ہے؟
الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں پیسوں اور نوٹوں کا ہار مالا پہننا اور پہنانا جائز نہیں جیسا کہ فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے کہ ” سہرا باندھنا جائز و درست ہے مگر وہ سہرہ جو خاص ہندؤوں میں رائج ہے ناجائز ہے ایسا ہی فتاوی امجدیہ ج 4 ص 12 پر ہے اور نوٹوں کا ہار بھی ناجائز ہے کہ ہار صرف پھول ہی کا جائز ہے اور مسئلہ مسئولہ میں نوٹوں کا ہار پہنانے کی رسم ناجائز ہے اس لئے ان سے بچیں ” اھ ( فتاوی مرکز تربیت افتاء ج 2 ص 379 ) اور فتاوی فقیہ ملت میں ہے کہ ” قوالی سننے کے ساتھ پیسہ لٹانا ، ناچنا اور روپیہ والا مالا پہنانا یہ بھی حرام ہے کہ اس میں قوالوں کی حوصلہ افزائی اور گناہ پر اعزاز ہے ” اھ ( فتاوی فقیہ ملت ج 2 ص 341 )
واللہ اعلم بالصواب